امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: مجھے یحییٰ نے حدیث بیان کی از سفیان از منصور از ابراہیم از علقمہ وہ بیان کرتے ہیں کہ
میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (روزہ رکھنے کے لیے) کسی دن کو مخصوص فرماتے تھے؟ انہوں نے کہا: نہیں! آپ کا عمل دائمی ہوتا تھا اور تم میں سے کون اتنی طاقت رکھتا ہے جتنی طاقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رکھتے تھے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1987