امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو معمر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبد الوارث نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابو التیاح نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے ابو عثمان نے حدیث بیان کی از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں:
مجھے میرے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم نے تین چیزوں کی وصیت کی تھی: (۱) ہر مہینہ میں تین دن کے روزے رکھنا (۲) چاشت کی دو رکعت پڑھنا (۳) اور سونے سے پہلے وتر کی نماز پڑھنا۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1981