امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن بشار نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں غندر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از مغیرہ‘ انہوں نے کہا: میں نے مجاہد سے سنا از حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما از نبی صلی اللہ علیہ وسلم‘ آپ نے فرمایا:
ہر مہینہ سے تین دن کے روزے رکھو‘ انہوں نے کہا: میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں‘ پھر وہ مسلسل زیادہ روزے رکھنے پر اصرار کرتے رہے‘ حتیٰ کہ آپ نے فرمایا: ایک دن روزہ رکھو اور ایک دن چھوڑ دو‘ پھر آپ نے فرمایا: ہر مہینہ میں ایک قرآن ختم کرو‘ انہوں نے کہا: میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں‘ پھر وہ مسلسل اصرار کرتے رہے حتیٰ کہ آپ نے فرمایا: تین دن میں ختم کرو۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1978