امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے یحییٰ نے حدیث بیان کی از شعبہ، انہوں نے کہا: مجھے قتادہ نے حدیث بیان کی از حضرت انس رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم، آپ نے فرمایا:
تم وصال نہ کرو (یعنی روزہ کے ساتھ روزہ نہ ملاؤ)‘ صحابہ نے کہا: آپ بھی تو وصال کرتے ہیں‘ آپ نے فرمایا: میں تم میں سے کسی کی مثل نہیں ہوں‘ بے شک مجھے کھلایا جاتا ہے اور پلایا جاتا ہے‘ یا فرمایا: میں (اپنے رب کے پاس) رات گزارتا ہوں اور مجھے کھلایا اور پلایا جاتا ہے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1961