امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن مسلمہ نے حدیث بیان کی از امام مالک از حمید الطویل از حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ انہوں نے بیان کیا کہ
ہم نبی ﷺ کے ساتھ سفر کرتے تھے تو روزہ رکھنے والا روزہ چھوڑنے والے کی مذمت نہیں کرتا تھا اور روزہ چھوڑنے والا روزہ رکھنے والے کی مذمت نہیں کرتا تھا۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1947