امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبدان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یزید بن زریع نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ہشام نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن سیرین نے حدیث بیان کی از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم‘ آپ نے فرمایا:
جب کوئی شخص بھول کر کھالے اور پی لے تو وہ اپنا روزہ پورا کرے اس کو اللہ نے کھلایا اور پلایا ہے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1933