امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابن سلام نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں الفزاری نے خبر دی از حمید الطویل از حضرت انس رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
بنو سلمہ نے یہ ارادہ کیا کہ وہ مسجد (نبوی) کے قریب منتقل ہو جائیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو ناپسند کیا کہ مدینہ کو خالی اور ویران کر دیا جائے‘ آپ نے فرمایا: اے بنو سلمہ! (تم دور سے چل کر) آنے میں اپنے قدموں کا ثواب شمار نہیں کرتے! پھر وہ وہیں رہ گئے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1887