امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبدالعزیز بن عبداللہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے ابراہیم بن سعد نے حدث بیان کی از والد خود از جد خود از حضرت ابی بکرہ رضی اللہ عنہ، وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
مدینہ میں مسیح دجال کا رعب داخل نہیں ہوگا، اس دن مدینہ میں سات دروازے ہوں گے اور ہر دروازہ پر دو فرشتے ہوں گے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1879