امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن مسلمہ نے حدیث بیان کی از امام مالک از ابن شہاب از سلیمان بن یسار از حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما‘ انہوں نے بیان کیا کہ
حضرت فضل رضی اللہ عنہ سواری پر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے‘ پس خثعم کے قبیلہ کی ایک عورت آئی تو حضرت فضل اس کی طرف دیکھنے لگے اور وہ ان کی طرف دیکھنے لگی‘ پس نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت الفضل کا چہرہ دوسری طرف کر دیا‘ اس عورت نے سوال کیا کہ بے شک (حج) اللہ کا فریضہ ہے‘ میرا باپ بہت بوڑھا ہے‘ وہ سواری پر جم کر نہیں بیٹھ سکتا‘ کیا میں اس کی طرف سے حج کر سکتی ہوں؟ آپ نے فرمایا: ہاں! اور یہ واقعہ حجۃ الوداع کے سال کا ہے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1855