امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں یعقوب بن ابراہیم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ہشیم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابو بشر نے خبر دی از سعید بن جبیر از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کہ
ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا‘ اونٹنی نے حالت احرام میں (اس کو گرا کر) اس کی گردن توڑ ڈالی‘ پس وہ فوت ہو گیا‘ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کو پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو اور اس کو اس کے دو کپڑوں میں کفن دو‘ اور نہ اس کو خوشبو لگاؤ اور نہ اس کا سر ڈھانپو کیونکہ یہ قیامت کے دن ”لبیک لبیک“ کہتا ہوا اٹھے گا۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1851