امام بخاری روایت کرتے ہیں: مجھے آدم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عمرو بن دینار نے حدیث بیان کی از جابر بن زید از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
ہمیں عرفات میں نبی اللہ ﷺ نے خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: جس شخص کو تہبند نہ ملے وہ شلوار پہن لے اور جس شخص کو جوتے نہ ملیں وہ موزے پہن لے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1843