امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ہمام نے حدیث بیان کی از اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ از حضرت انس رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
نبی ﷺ رات کو اپنے گھر نہیں آتے تھے‘ آپ صبح آتے تھے یا شام کو۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1800