امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں احمد بن الحجاج نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں انس بن عیاض نے حدیث بیان کی از عبیداللہ از نافع از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ کی طرف جاتے تو درخت والی مسجد میں نماز پڑھتے اور جب واپس آتے تو ذوالحلیفہ کی وادی کے نشیب میں نماز پڑھتے اور وہاں رات گزارتے حتیٰ کہ صبح ہو جاتی۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1799