امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابونعیم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں مسعر نے حدیث بیان کی از وبرہ، انہوں نے کہا:
میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ میں جمار کو کس وقت کنکریاں ماروں؟ انہوں نے کہا: جب تمہارا امیر کنکریاں مارے، تم بھی اس وقت کنکریاں مارو، میں نے ان سے دوبارہ سوال کیا تو انہوں نے کہا: ہم انتظار کرتے تھے، جب زوال آفتاب ہو جاتا تو اس وقت ہم کنکریاں مارتے تھے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1746