امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں خالد بن عبد اللہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں خالد الحذاء نے حدیث بیان کی از عکرمہ از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما‘ انہوں نے بیان کیا کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ پر بیٹھ کر بیت اللہ کا طواف کیا آپ جب بھی رکن کے پاس آتے تو کسی چیز سے اس کی طرف اشارہ کرتے جو آپ کے پاس ہوتی اور اللہ اکبر پڑھتے۔
ابراہیم بن طہمان نے خالد بن عبد اللہ کی متابعت کی از خالد الحذاء۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1613