امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن المثنیٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالوہاب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں خالد نے حدیث بیان کی از عکرمہ از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما‘ انہوں نے بیان کیا کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ پر بیٹھ کر بیت اللہ کا طواف کیا‘ آپ جب بھی حجر اسود کے پاس آتے تو اس کی طرف اشارہ کرتے ۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1612