امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں احمد بن صالح اور یحییٰ بن سلیمان نے حدیث بیان کی‘ ان دونوں نے کہا: ہمیں ابن وہب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے یونس نے خبر دی از ابن شہاب از عبید اللہ بن عبد اللہ از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع میں اونٹ پر بیٹھ کر طواف کیا‘ آپ حجر اسود کو ایک چھڑی لگا کر اس کو چوم رہے تھے۔
الدراوردی نے یونس کی متابعت کی‘ اپنے بھتیجے الزہری سے از عم خود۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1607