امام بخاری روایت کرتے ہیں : ہمیں محمد بن کثیر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے خبر دی از الاعمش از ابراہیم از عابس بن ربیعہ از حضرت عمر رضی اللہ عنہ‘
وہ حجر اسود کے پاس آئے‘ پس اس کو بوسا دیا‘ پھر کہا: میں خوب جانتا ہوں کہ تو ایک پتھر ہے تو نقصان پہنچا سکتا ہے نہ نفع دے سکتا ہے اور اگر میں نے یہ نہ دیکھا ہوتا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تجھے بوسا دیتے تھے تو میں تجھے بوسا نہ دیتا۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1597