امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عمرو بن علی نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ بن سعید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبیداللہ بن الاخنس نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے ابن ابی ملیکہ نے حدیث بیان کی از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما‘ انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
گویا کہ میں کعبہ کے گرانے والے کو دیکھ رہا ہوں‘ ایک سیاہ فام اکڑ کر چلنے والا کعبہ کا ایک ایک پتھر اکھاڑ رہا ہے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1595