امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن عبدالوہاب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں خالد بن الحارث نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں واصل الاحدب نے حدیث بیان کی از ابو وائل‘ انہوں نے کہا: میں شیبہ کی طرف گیا‘ (ح) اور ہمیں قبیصہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از واصل از ابی وائل‘ انہوں نے کہا:
میں شیبہ کے ساتھ کعبہ میں کرسی پر بیٹھا؛ پس کہا: اس بیٹھنے کی جگہ پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ بیٹھے تھے‘ پھر حضرت عمر نے کہا: میں نے ارادہ کیا ہے کہ میں ہر درہم اور دینار کو تقسیم کر دوں‘ شیبہ نے کہا: آپ کے دو صاحبوں (نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابوبکر) نے تو ایسا نہیں کیا تھا‘ حضرت عمر نے کہا: میں ان ہی دو مردوں کی تو اقتداء کرتا ہوں۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1594