امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابراہیم بن المنذر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے معن نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے امام مالک نے حدیث بیان کی از نافع از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں الثنیۃ العلیاء سے داخل ہوتے تھے اور الثنیۃ السفلیٰ سے مکہ سے باہر نکلتے تھے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1575