امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابراہیم بن المنذر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں انس بن عیاض نے حدیث بیان کی از عبید اللہ از نافع از حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہ
رسول اللہ ﷺ درخت کے راستہ سے (مدینہ منورہ سے) نکلتے تھے اور معرس کے راستے سے مدینہ میں داخل ہوتے تھے اور رسول اللہ ﷺ جب مدینہ سے مکہ روانہ ہوتے تو درخت کی مسجد میں نماز پڑھتے تھے اور جب واپس آتے تو ذوالحلیفہ میں وادی کے نشیب میں نماز پڑھتے تھے اور وہیں رات گزارتے تھے حتیٰ کہ صبح ہو جاتی۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1533