اور ابان نے کہا: ہمیں مالک بن دینار نے حدیث بیان کی از القاسم بن محمد از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ ان کے بھائی حضرت عبد الرحمن کو بھیجا، پس انہوں نے حضرت عائشہ کو مقام تنعیم سے عمرہ کرایا اور ان کو پالان کی پچھلی لکڑی پر بٹھایا۔
اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: حج میں پالانیں باندھو کیونکہ حج بھی دو جہادوں میں سے ایک جہاد ہے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1516