امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں حفص بن عمر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از عمرو از حضرت عبد اللہ بن ابی اوفیٰ، انہوں نے بیان کیا کہ
جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لوگ صدقہ لے کر آتے تو آپ دعا کرتے: اے اللہ! آلِ فلاں پر صلوٰۃ نازل فرما، سو میرے والد بھی آپ کے پاس اپنا صدقہ لے کر آئے تو آپ نے دعا کی: اے اللہ! ابو اوفیٰ کی آل پر صلوٰۃ نازل فرما۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1497