امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی بن عبد اللہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں یزید بن زریع نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں خالد نے حدیث بیان کی از حفصہ بنت سیرین از حضرت ام عطیہ انصاریہ رضی اللہ عنہا، انہوں نے بیان کیا کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے، آپ نے پوچھا: کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے؟ انہوں نے کہا: نہیں! مگر وہ چیز جو ہمارے پاس نسیبہ نے بھیجی ہے، اس صدقہ کی بکری سے جو ان کے پاس بھیجی گئی تھی، آپ نے فرمایا: بے شک وہ صدقہ اپنے محل میں پہنچ چکا ہے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1494