امام بخاری روایت کرتے ہیں: ’ہمیں حجاج نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ’ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے عبداللہ بن دینار نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے یہ سنا کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پھلوں کو فروخت کرنے سے منع کیا حتیٰ کہ ان کا پختہ ہونا یا پکنا ظاہر ہو جائے اور جب آپ سے ان کے پکنے (کی علامت) کے متعلق سوال کیا جاتا تو آپ فرماتے: حتیٰ کہ وہ قدرتی آفت سے بچ جائے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1486