امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از عمرو بن یحییٰ المازنی از والد خود، انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
پانچ اونٹوں سے کم میں صدقہ (زکوٰۃ) نہیں ہے، اور پانچ اوقیہ (دوسو درہم) سے کم میں صدقہ نہیں ہے اور پانچ وسق ( صاع، کلو گرام) سے کم میں صدقہ نہیں ہے۔
ہمیں محمد بن المثنیٰ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبدالوہاب نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے یحییٰ بن سعید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے عمرو نے خبر دی، انہوں نے اپنے والد سے سنا از ابی سعید رضی اللہ عنہ، انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس حدیث کو سنا۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1447