امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسلم بن ابراہیم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں سعید بن ابی بردہ نے حدیث بیان کی از والد خود از جد خود از نبی صلی اللہ علیہ وسلم، آپ نے فرمایا:
ہر مسلمان پر صدقہ کرنا (واجب) ہے، مسلمانوں نے کہا: یا نبی اللہ! جس شخص کو صدقہ کرنے کے لیے کچھ میسر نہ ہو؟ آپ نے فرمایا: وہ اپنے ہاتھ سے کوئی کام کرے، سو اپنے نفس کو فائدہ پہنچائے اور صدقہ کرے، مسلمانوں نے کہا: اگر اس کو کوئی کام میسر نہ ہو؟ آپ نے فرمایا: وہ کسی حاجت مند، مصیبت زدہ کی مدد کرے، مسلمانوں نے کہا: اگر اس کو یہ بھی میسر نہ ہو؟ آپ نے فرمایا: پھر وہ نیک کام کرے اور (کسی کے ساتھ) برائی کرنے سے رک جائے، بے شک اس کے لیے یہ بھی صدقہ ہے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1445