امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو عاصم نے حدیث بیان کی از ابن جریج، اور مجھے محمد بن عبدالرحیم نے حدیث بیان کی از حجاج بن محمد از ابن جریج، انہوں نے کہا: مجھے ابن ابی ملیکہ نے خبر دی از عباد بن عبداللہ بن الزبیر، انہوں نے خبر دی از حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما، انہوں نے بیان کیا کہ
وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں تو آپ نے فرمایا: تم (اپنے پیسوں کا) ذخیرہ نہ کرو ورنہ اللہ بھی تم پر ذخیرہ کرے گا، تم جتنا (اللہ کی راہ میں) خرچ کر سکتی ہو کرو۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1434