امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسلم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عدی نے حدیث بیان کی از سعید بن جبیر از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما، انہوں نے بیان کیا کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم عید کے دن نکلے، پس آپ نے دو رکعت نماز پڑھی، اس سے پہلے نماز پڑھی نہ اس کے بعد نماز پڑھی، پھر آپ عورتوں کی طرف گئے اور آپ کے ساتھ حضرت بلال تھے، آپ نے عورتوں کو وعظ کیا اور انہیں صدقہ دینے کا حکم دیا، پھر عورتیں اپنے کنگن اور بالیاں اتار کر ڈال رہی تھیں۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1431