(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں عبدان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ نے حدیث بیان کی از یونس از الزہری، انہوں نے کہا: مجھے سعید بن المسیب نے خبر دی، انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ نے فرمایا:
بہترین صدقہ وہ ہے جس کے دینے کے بعد بھی آدمی غنی رہے اور دینے کی ابتدا اپنے عیال (گھر والوں سے) کرو۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1426