امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابن نمیر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے میرے والد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں اسماعیل نے حدیث بیان کی ازقیس، انہوں نے کہا کہ حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ
میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز قائم کرنے، زکوٰۃ ادا کرنے اور ہر مسلمان کے ساتھ خیر خواہی کرنے پر بیعت کی۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1401