امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں آدم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از الاعمش از مجاہد از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
مُردوں کو برا نہ کہو کیونکہ وہ اپنے اعمال کی جزاء تک پہنچ گئے۔
اور اس حدیث کو عبداللہ بن عبد القدوس نے روایت کیا ہے از الاعمش و محمد بن انس از الاعمش، علی بن الجعد نے اور ابن عرعرہ نے اور ابن عدی نے اس حدیث کی روایت میں آدم کی متابعت کی ہے از شعبہ۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1393