امام بخاری روایت کرتے ہیں : ہمیں محمد بن المثنیٰ نے حدیث بیان کی ‘ انہوں نے کہا : ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی ‘ انہوں نے کہا : ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی ‘ انہوں نے کہا : مجھے عون بن ابی جحیفہ نے حدیث بیان کی از والد خود از حضرت البراء بن عازب زابی ایوب رضی اللہ عنہم ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم باہر نکلے ‘ اس وقت سورج غروب ہو چکا تھا ‘ پس آپ نے آواز سنی تو فرمایا : یہود کو ان کی قبروں میں عذاب ہو رہا ہے ‘
اور النضر نے کہا : ہمیں شعبہ نے خبر دی ‘ انہوں نے کہا : ہمیں عون نے خبر دی ‘ انہوں نے کہا : میں نے اپنے والد سے سنا ‘ انہوں نے کہا : میں نے حضرت البراء بن عازب رضی اللہ عنہ سے سنا از ابی ایوب رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم ۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1375