امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابن مقاتل نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبد اللہ نے خبر دی، انہوں نے کہا: ہمیں لیث بن سعد نے خبر دی، انہوں نے کہا: مجھے ابن شہاب نےحدیث بیان کی از عبدالرحمن بن کعب بن مالک از حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما، وہ بیان کرتے ہیں
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شہداءِ احد میں سے دو مردوں کو ایک کپڑے میں جمع کرتے تھے، پھر پوچھتے تھے کہ ان میں سے کس کو زیادہ قرآن یاد ہے؟ پس جب ان میں سے کسی ایک کی طرف اشارہ کیا جاتا تو اس کو لحد میں پہلے رکھا جاتا، اور آپ نے فرمایا: میں ان پر گواہ ہوں اور ان کو ان کے خونوں میں دفن کرنے کا حکم دیا اور ان میں سے کسی کی نماز نہیں پڑھی اور نہ ان کو غسل دیا۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1347