امام بخاری روایت کرتے ہیں : ہمیں عمران بن میسرہ نے حدیث بیان کی ، انہوں نے کہا : ہمیں عبدالوارث نے حدیث بیان کی ، انہوں نے کہا : ہمیں حسین نے حدیث بیان کی از ابن بریدہ ‘ انہوں نے کہا : ہمیں حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی ، انہوں نے بیان کیا کہ
میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ایک عورت کی نمازِ جنازہ پڑھی ، جو نفاس میں فوت ہو گئی تھی ‘ آپ اس کے درمیان میں کھڑے ہوئے ۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1332