امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں یحییٰ بن بکیر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں لیث نے حدیث بیان کی از عقیل از ابن شہاب از سعید بن المسیب وابی سلمہ‘ ان دونوں نے ان کو حدیث بیان کی از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے النجاشی کی موت کی خبر دی‘ جو حبشہ کے بادشاہ تھے‘ جس دن وہ فوت ہو گئے تھے‘ آپ نے فرمایا: تم اپنے بھائی کے لیے مغفرت طلب کرو۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1327