امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں یزید بن زریع نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں معمر نے حدیث بیان کی از الزہری از سعید از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ انہوں نے بیان کیا کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو نجاشی کی موت کی خبر دی، پھر آپ آگے بڑھ گئے، پس صحابہ نے آپ کے پیچھے صف بنائی، پس آپ نے چار تکبیریں پڑھیں۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1318