امام بخاری روایت کرتے ہیں : ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں لیث نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں سعید نے حدیث بیان کی از والد خود انہوں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے سنا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے:
جب جنازہ رکھ دیا جائے، پس لوگ اس کو اپنی گردنوں پر اٹھالیں، پس اگر وہ جنازہ نیک ہو تو کہتا ہے: مجھے آگے لے جاؤ اور اگر نیک نہ ہو تو لے جانے والوں سے کہتا ہے: ہائے افسوس! اس کو کہاں لے جا رہے ہو، انسان کے سوا اس کی آواز کو ہر چیز سنتی ہے اور اگر انسان سنتا تو بے ہوش ہو جاتا۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1316