امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسلم یعنی ابن ابراہیم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ہشام نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی از ابوسلمہ از حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم، آپ نے فرمایا:
جب تم جنازہ کو دیکھو تو کھڑے ہو جاؤ، پس جو جنازہ کے ساتھ گیا ہے وہ اس وقت تک نہ بیٹھے حتیٰ کہ جنازہ کو رکھ دیا جائے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1310