امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی بن عبد اللہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں الزہری نے حدیث بیان کی از سالم از والد خود از عامر بن ربیعہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم، آپ نے فرمایا:
جب تم جنازہ کو دیکھو تو کھڑے ہو جاؤ حتیٰ کہ جنازہ تم کو پیچھے چھوڑ دے،
سفیان نے کہا: الزہری نے کہا: مجھے سالم نے خبر دی از والد خود انہوں نے کہا: ہمیں عامر بن ربیعہ نے خبر دی از نبی صلی اللہ علیہ وسلم، حمیدی نے یہ اضافہ کیا: حتیٰ کہ جنازہ تمہیں پیچھے چھوڑ دے یا رکھ دیا جائے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1307