امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن بشار نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں غندر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از ثابت‘ انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سنا‘ انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
صبر اس وقت شمار ہوتا ہے جب پہلی بار صدمہ پہنچے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1302