امام بخاری روایت کرتے ہیں : ہمیں ابو نعیم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا : ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا : ہمیں زبید الیامی نے حدیث بیان کی از ابراہیم از مسروق از حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جو اپنے رخساروں پر طمانچے مارے اور گریبان پھاڑے اور زمانہ جاہلیت کی چیخ و پکار کرے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1294