(امام بخاری روایت کرتے ہیں ): ہمیں عبدالرحمن بن حماد نے حدیث بیان کی ، انہوں نے کہا : ہمیں ابن عون نے خبر دی از محمد از حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا ، وہ بیان کرتی ہیں کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحب زادی فوت ہو گئیں ، پس آپ نے ہم سے فرمایا : ان کو تین مرتبہ غسل دو یا پانچ مرتبہ یا اس سے زیادہ مرتبہ اگر تم مناسب سمجھو ، پھر جب تم فارغ ہو جاؤ تو مجھے مطلع کرنا ، پھر جب ہم فارغ ہو گئیں تو ہم نے آپ کو مطلع کیا ، آپ نے اپنا تہبند اتار کر ہمیں عطاء کیا اور فرمایا : اس کو ان کے جسم سے ملا دینا۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1257