(امام بخاری روایت کرتے ہیں ): ہمیں یحییٰ بن موسیٰ نے حدیث بیان کی ، انہوں نے کہا : ہمیں وکیع نے حدیث بیان کی از سفیان از خالد الحذاء از حفصہ بنت سیرین از حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا ، انہوں نے بیان کیا :
جب ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی کو غسل دیا تو جس وقت ہم غسل دے رہی تھیں ، آپ نے ہم سے فرمایا : ان کی دائیں جانب سے اور وضوء کے اعضاء سے غسل کی ابتداء کرنا ۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1256