امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک بن انس نے خبر دی از ابن شہاب از عبدالرحمن الاعرج از حضرت عبداللہ بن بحینہ رضی اللہ عنہ انہوں نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں کسی نماز کی دو رکعت نماز پڑھائی، پھر آپ کھڑے ہو گئے اور بیٹھے نہیں، پس نمازی بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہو گئے، جب آپ نے اپنی نماز پوری کر لی تو ہم آپ کے سلام کے منتظر تھے، آپ نے سلام پھیرنے سے پہلے اللہ اکبر کہا، پھر بیٹھے ہوئے دو سہو کے سجدے کیے، پھر سلام پھیر دیا۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1224