امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن مسلمہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے حدیث بیان کی از ابو النضر از ابو سلمہ از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا وہ بیان کرتی ہیں کہ
میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قبلہ کی طرف ٹانگیں پھیلا لیتی تھی اور آپ نماز پڑھ رہے ہوتے تھے، پس جب آپ سجدہ کرتے تو مجھے اشارہ کرتے تو میں اپنی ٹانگیں سمیٹ لیتی پس جب آپ کھڑے ہوتے تو میں ٹانگیں پھیلا لیتی۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1209