امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ ہمیں اسحاق نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں یعقوب بن ابراہیم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں میرے والد نے حدیث بیان کی از ابن شہاب، انہوں نے کہا: مجھے حضرت محمود بن الربیع الانصاری رضی اللہ عنہ نے خبر دی، انہوں نے بتایا
کہ ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یاد ہیں اور ان کو یاد ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے گھر کے کنویں سے پانی لے کر ان کے چہرے پر کلی کی تھی۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1185