امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عباس بن الحسین نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں مبشر نے حدیث بیان کی از الاوزاعی (ح) اور مجھے محمد بن مقاتل ابوالحسن نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں الاوزاعی نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: مجھے یحییٰ بن ابی کثیر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے ابوسلمہ بن عبدالرحمن نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا:
مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عبداللہ! فلاں شخص کی مثل نہ ہو جانا‘ وہ رات کو قیام کرتا تھا‘ پھر اس نے رات کا قیام ترک کر دیا‘
اور ہشام نے کہا: ہمیں ابن ابی العشرین نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں الاوزاعی نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے یحییٰ نے حدیث بیان کی از عمر بن الحکم بن ثوبان‘ انہوں نے کہا: مجھے ابوسلمہ نے اس حدیث کی مثل بیان کی اور ابن ابی العشرین کی عمرو بن ابی سلمہ نے متابعت کی ہے از الاوزاعی۔
Reference: Sahih Al Bukhari 1152