Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 995

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو النعمان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں حماد بن زید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں انس بن سیرین نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا:

میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: یہ بتائیے کہ ہم صبح کی نماز سے پہلے کی دو رکعت (سنت فجر) میں لمبی قراءت کر لیا کریں؟ تو انہوں نے بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم رات کو دو دو رکعت نماز پڑھتے تھے اور ایک رکعت (کو ملا کر) وتر پڑھتے تھے اور صبح کی نماز سے پہلے دو رکعت پڑھتے تھے اور اذان آپ کے کانوں میں ہوتی تھی۔

حماد نے کہا: یعنی جلدی جلدی پڑھتے تھے۔

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بنُ سِيرِينَ قَالَ قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ أَرَأَيْتَ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ صَلَاةِ الْغَدَاةِ أُطِيلُ فِيهِمَا الْقِرَاءَةَ فَقَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنْ الليلِ مَثْنَى مَثْنَى وَيُوتِرُ بِرَكْعَةٍ وَيُصلّي الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ صَلَاةِ الْغَدَاةِ وَكأَنّ الْأَذَانَ بِأُذُنَيْهِ قَالَ حَمَّادٌ أَي سُرْعَةً

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 995